Friday, April 26, 2024

مودی سن لوپاکستانی قوم متحد ہے : عمران خان

مودی سن لوپاکستانی قوم متحد ہے : عمران خان
September 30, 2016
لاہور(92نیوز)جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو عمران خان نے کرارا جواب دے دیا کہتے ہیں مودی سن لو ساری پاکستانی قوم متحد ہے ۔ بندوقوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا  پاکستان ہر حال میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جنگی ماحول بنانے اور پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے پر بھارت اور مودی سرکار کو کھری کھری سنا دیں۔ کہتے ہیں کہ مودی کان کھول کر سن لو پوری پاکستانی قوم متحد ہے مسئلہ کشمیر کو ہر صورت حل کرنا ہو گا ۔ عمران خان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بندوقوں سے حل نہیں کیا جا سکتا پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ کھلاڑیوں کے کپتان نے جہاں مودی کو پیغام دیا وہیں نواز شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا  ۔ بولے کہ نوازشریف نے مجبوری میں جنرل اسمبلی میں تقریر کی ۔ مودی بھی کہتا ہے نوازشریف کو تقریر کرنے پر مجبور کیا گیا ۔ عمران خان نے نریندر مودی پر واضح کیا کہ کبھی پاکستان سے ٹکر لینے کی کوشش نہ کرنا ۔ مسئلہ کشمیر حل کرنا پڑے گا ۔