Thursday, May 16, 2024

مودی کی دوغلی پالیسی ، شام میں زخمی بچی پر غمگزدہ لیکن کشمیر میں ہزاروں بچوں سے بینائی چھیننے پر ذرہ بھی نادم نہیں

مودی کی دوغلی پالیسی ، شام میں زخمی بچی پر غمگزدہ لیکن کشمیر میں ہزاروں بچوں سے بینائی چھیننے پر ذرہ بھی نادم نہیں
October 11, 2016
 لکھنؤ(ویب ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دوسہرا کی تقریب میں شام میں زخمی ہونے والی بچی ’’آیہ ‘‘پر  غمزدہ نظر آئےمگر  ہزاروں نہتے کشمیریوں  کی شہادت کا ذکر تک نہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے  لکھنو  میں  ہندو مذہبی تہوار دوسہرا کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں لمبے چوڑے خطاب میں  ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کا ذکر گول  کر دیا مگر وہ شام میں زخمی ہونے والی بچی ’’آیہ ‘‘ کے حوالے سے خاصے ظاہری طور پر غمگین تھے۔ نریندر مودی جی ! آپ کی منافقت اس سے بڑھ کراور کیا ہوسکتی ہے کہ آپ کو ہزاروں کلومیٹر دور ملک میں جاری خانہ جنگی میں زخمی ہونے والی بچی تو دکھائی دی مگر مقبوضہ کشمیر میں زخمی ہونے والے سات ہزار سے زائد بچے بچیاں دکھائی نہیں دے دیئے نریندر مودی نے یہ بھی  نہیں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں  تین ماہ میں سو سے زائد نہتے کشمیریوں کو کس  دہشت گرد  نے  موت کے گھاٹ اتار دیا؟؟؟؟ پلیٹ گنز کے ذریعے  حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والے  سیکڑوں نہتے کشمیری نوجوانوں اور بچوں کی بینائی چھین لی گئی مگر مودی کو وہ دکھائی نہیں دی ۔ ابھی دو روز پہلے بارہ سالہ بچے جنید کو پیلٹ گنز کے ذریعے شہیدکیا گیا  مگر مودی نے کمال ڈھٹائی دکھائی اور اس  ننھے شہید کا ذکر تک نہ کیا۔