Wednesday, April 24, 2024

مودی کا سارک کانفرنس سے فرار ، اطلاعات افسوس ناک ہیں : ترجمان دفتر خارجہ

مودی کا سارک کانفرنس سے فرار ، اطلاعات افسوس ناک ہیں : ترجمان دفتر خارجہ
September 27, 2016
  اسلام آباد(92نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرمودی نے اڑی واقعہ کو بنیاد بناتے ہوئے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جبکہ کانفرنس میں بھوٹان ،افغانستان اور بنگلہ دیش بھی شرکت نہیں کرینگے ۔ دوسری طرف پاکستان نے بھارت کی جانب سے  سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی اطلاعات کو افسوس ناک قرار دے دیا،  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے عدم شرکت کے حوالے سے سرکاری طور پر پاکستان کو آگاہ نہیں کیا گیا، خطے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان میں دخل اندازی اور دہشت گردی کی مالی سرپرستی کرتا رہا ہے، بھارتی ایجنسی را کے اہلکار کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان بھارتی مداخلت کا زندہ ثبوت ہے، بھارت نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی۔