Tuesday, April 23, 2024

جیش محمد اور لشکر طیبہ کا نام گووا اعلامیہ میں شامل نہ ہونے پر مودی مایوس

جیش محمد اور لشکر طیبہ کا نام گووا اعلامیہ میں شامل نہ ہونے پر مودی  مایوس
October 17, 2016
گووا(ویب ڈیسک)جیش محمد اور لشکر طیبہ کا نام گووا اعلامیہ میں شامل کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیں چین کاکہناہےپاکستان نےدہشت گردی کےخلاف سب سےزیادہ  قربانیاں دی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق مودی کومنہ کی کھاناپڑی۔برکس کانفرنس کےاعلامیےمیں  لشکر طیبہ اور جیش محمد کو دہشت گرد قرار دلوانے کی ساری کوششیں ناکام ہوگئیں۔کانفرنس کےدوران  چین کے صدر شی جن پنگ اورروسی صدر ولادی میر پیوٹن نےدہشت گردی کی مذمت تو کی لیکن اڑی حملےکا ذکر تک نہ کیا۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کاکہناہےکہ  پوری دنیا جانتی ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی ملک سے زیادہ قربانیاں دی ہیں جس کادنیاکواحترام کرنا ہو گا۔