Thursday, March 28, 2024

موبی لنک  بھی ٹیکس چوری میں ملوث نکلی

موبی لنک  بھی ٹیکس چوری میں ملوث نکلی
October 18, 2016
کراچی(92نیوز)نام بڑے درشن  چھوٹےسب سے بڑی موبائل کمپنی کا دعویٰ کرنے والی موبی لنک ٹیکس چوری میں نمبرون نکلی ہے۔ کسٹمز حکام نے موبی لنک کی ڈیوٹی اور ٹیکس چوری بے نقاب کر دی کسٹمز حکام کی رپورٹ کے مطابق موبی لنک نے قومی خزانے کو سوا7 کروڑروپے  کا نقصان پہنچایا۔ موبی لنک نے بیرون ملک سے منگوائے آلات پر ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کیا کسٹمز حکام نے موبی لنک کمپنی کے ذ مہ داروں کو28 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ کسٹمز حکام نے  چیئرمین ایف بی آر کو  موبی لنک کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش بھی کر دی ہے۔