Thursday, May 2, 2024

 یوم عاشور : بڑے شہروں میں موبائل سروس بند

 یوم عاشور : بڑے شہروں میں موبائل سروس بند
October 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزارت داخلہ نے یوم عاشور پر  ملک بھر میں حساس قرار دئیے جانے والے شہروں میں موبائیل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے ملک بھرکے حساس شہروں میں یوم عاشور پر  کراچی،لاہو ر،ملتان،فیصل آباداورجھنگ سمیت29 دیگر شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کے لئے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی  ہیں۔موبائل سروس چاروں صوبائی دارالحکومتوں بڑے اور حساس شہروں گلگت بلتستان آزاد کشمیر اور فاٹا کے علاقوں میں بند کی جا رہی ہے۔جو شام  ساڑھے  سات بجے  تک بند رہے گی۔