Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کے 27 اضلاع میں 9‘ 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے 27 اضلاع میں 9‘ 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
October 10, 2016
لاہور (92نیوز) نویں اور دسویں محرم کو پنجاب کے 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریری درخواست وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب کے 27 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست بھیج دی ہے۔ موبائل فون سروس کی بندش کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ موبائل فون سروس حساس اضلاع اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر بند کی جائے گی جن میں لاہور‘ گوجرانوالہ‘ ملتان‘ راولپنڈی‘ جھنگ‘ فیصل آباد‘ رحیم یار خان‘ سرگودھا‘ سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان اضلاع کی پولیس فورس نے محکمہ داخلہ پنجاب کو موبائل فون سروس بند کی درخواست کی تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔