Wednesday, April 24, 2024

منظور وسان کا نیا خواب، رواں سال عام انتخابات کی پیش گوئی کردی

منظور وسان کا نیا خواب، رواں سال عام انتخابات کی پیش گوئی کردی
February 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) رہنماء پیپلز پارٹی منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا، رواں سال عام انتخابات کی پیش گوئی کر دی۔

رہنماء پیپلز پارٹی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا عمران خان عدم اعتماد سے پہلے اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، دو مہینے بہت اہم ہیں، عمران خان کے لئے ایک کے بعد ایک بحران ہے، 23 مارچ تک دن بہت اہم ہے، گھومنے والے کل جیل میں بھی ہو سکتے ہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ معاملات سنگین نظر آرہے ہیں، اپوزیشن کے آپسی اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں۔ حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی۔ مزید کہا کہ ممکن ہے کہ عمران خان کی جگہ 23 مارچ کو کوئی نیا وزیراعظم پریڈ میں ہو۔