Tuesday, May 7, 2024

منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم چارٹر طیارے پر عمرہ کی ادائیگی پر جا رہے ہیں، شیخ رشید

منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم چارٹر طیارے پر عمرہ کی ادائیگی پر جا رہے ہیں، شیخ رشید
April 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم چارٹر طیارے پر عمرہ کی ادائیگی پر جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا علما ہی بتا سکتے ہیں کہ اس عمرے کی دینی حیثیت کیا ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کے دوران عوام کی آنکھوں میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف جذبات دیکھے۔ چور چور ہوتا ہے، چاہے مکہ مدینہ ہی نہ چلا جائے۔ عوام کی بارود سے بھری نظریں چوروں کا پیچھَا کریں گی۔ اللہ خیر کرے گا ،عوام جلد خوشخبری سنے گی۔

قبل ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا اگلا مہینہ ہنگامہ خیز ہو گا۔ استعفے لیے بھی جا سکتے ہیں اور دیئے بھی جا سکتے ہیں۔ پٹرول اور بجلی پر آئی ایم ایف کے دبائو پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبر کھو دے گی۔ عمران خان روس سے 30 فیصد سستی گیس، پٹرول اور گندم لینے جا رہے تھے۔ اس اقدام سے ملک میں عوام کو بڑا ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی۔ سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی گیس، پٹرول اور گندم سے محروم کر دیا گیا۔