Thursday, March 28, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
February 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پرایک بارپھر فردِجرم عائد نہ ہوسکی۔ عبوری ضمانتوں میں 10 مارچ تک توسیع کردی گئی۔

شہباز شریف اورحمزہ شہباز اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پہنچے، عدالتی اہلکار نے ملزمان کی حاضری مکمل کی۔ عدالت نے عبوری ضمانتوں میں دس مارچ تک توسیع کردی۔

ایف آئی اے نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت روزنہ کی بنیاد پر کرنے کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے ضمنی چالان جمع کروا دیا ہے تاحال فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں استدعاکی گئی کہ فرد جرم عائد کرنے کے بعد روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کی جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکن قیادت سے اظہاریکجہتی کے لیے عدالت پہنچے۔ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔