Sunday, May 19, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور
July 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکلاء کی جانب سے انکی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔