منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 جنوری تک توسیع

لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 جنوری تک توسیع کردی گئی۔
شہبازشریف اور حمزہ شہباز بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، بینکنگ کورٹ نے تفتیش مکمل نہ کرنے پر ایف آئی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔
شہبازشریف نے بولنے کی اجازت ملنے پر کہا ایف آئی اے کے چالان میں ان کے خلاف کچھ بھی نہیں۔ عدالت نے شہبازشریف کو بولنے سے روک دیا۔
عدالت نے کہا بینکرز کی حد تک تفتیش مکمل ہوتی تو دائرہ اختیار کا معاملہ حل ہو جاتا، محکمے کا کون والی وارث ہے، کس کو طلب کریں۔
بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔