منی لانڈرنگ کیس، مونس الہٰی نے ایف آئی اے کو ضمانت کا ریکارڈ جمع کرادیا

لاہور (92 نیوز) - منی لانڈرنگ کیس میں ق لیگ کے رہنماء مونس الہٰی شامل تفتیش ہو گئے، مونس الہٰی نے ایف آئی اے کو ضمانت کا ریکارڈ جمع کرادیا۔
مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الہی منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔ مونس الہٰی نے ایف آئی اے آفس میں پیش ہوکر تحقیقاتی ٹیم کو اپنی ضمانتی روبکار جمع کروائی۔
مو نس الہٰی چار جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں۔ ان پر مبینہ طور پر 723 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ مونس الہٰی ایف آئی اے کی طرف سے ملنے والے سوالات کے جوابات بھی جمع کرا چکے ہیں۔