Wednesday, April 24, 2024

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز اور شہباز شریف پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز اور شہباز شریف پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
February 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اسپیشل جج سینٹرل نے شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چالان کی نقول کی تحریر واضع نہیں ہیں۔ کاغذات کی واضح  نقول فراہم کی جائے۔ شہباز شریف نے عدالت سے بات کرنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پونے چار سالوں میں ایک دھیلے کی کرپشن سامنے نہیں لا سکی۔ نیب نے بھی یہی کیس بنایا جس میں تاریخیں بھگت رہا ہوں۔ لندن میں کاروبار کیا اور اثاثے بنائے۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے بات کرنے پر شہباز شریف نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میں بات کر رہا ہوں اپ خاموش رہیں۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کو چالان کی واضح نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ضمانت میں توسیع کا حکم دیتے ہوئے  آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا۔