Friday, April 19, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

منی لانڈرنگ کیس، شہبازشریف کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد
April 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ایف آئی اے کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے شہبازشریف کو 11 اپریل کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اےکی اسپیشل سینٹرل کورٹ میں شہباز شریف حمزہ شہباز کیخلاف منی لاندرنگ کیس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئےاور حاضری مکمل کروائی
جبکہ شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 11 اپریل کو طلب کر لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا شہباز شریف اسلام آباد میں مصروف ہیں جس وجہ سے عدالت پیش نہ ہو سکے۔

ادھر احتساب عدالت میں بھی شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز عدالت پہنچے اور حاضری مکمل کروائی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پارٹی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر پہنچی، کیمرہ ٹیم اور ساتھی رپورٹر میاں ندیم کے ساتھ شکیل سعید 92 نیوز لاہور