Friday, March 29, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ فروری تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ فروری تک توسیع
February 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ فروری تک توسیع کر دی۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ میں منی لاندرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت پہنچے اور حاضری مکمل کروائی۔ شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی 14 فروری سے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے لہذا لمبی تاریخ دی جائے جس پر عدالت کا کہنا تھا شہباز شریف اجلاس کے دوران حاضری معافی کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر کا کہنا تھا ضمانتوں پر دلائل دینے کیلئے تیار ہیں۔ عدالت ملزموں کی ضمانت منسوخ کرئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما حمزہ شہباز ایک بار پھر حکومتی کارکردگی پر برس پڑے بولے ان چار سالوں میں سالوں میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ آج کسان کو کھاد نہیں ملی رہی۔ ملک میں دہشت گردی پھر سے سر اٹھ رہی ہے۔

مزید بولے اس وقت قوم سیاسی جماعتوں کی طرف دیکھ رہی ہے۔ ہمارے سب سے رابطے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد ضرور آئیگی۔ پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ عدم اعتماد پہلے صوبے میں آئے یا پھر وفاق میں۔

عدالت نے کیس کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔