Saturday, July 27, 2024

منی لانڈرنگ کیس، سابق وزیر مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، سابق وزیر مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع
July 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کردی۔

24 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر مونس الہٰی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے بینکنگ کورٹ پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

عدالت کی جانب سے استفار کیا گیا کہ ایف آئی آر کب دائر کی گئی ہے؟

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کمپنی کے شئیر ہولڈرز اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اس کے بعد تعین کیا جائے گا کہ مونس الہٰی کا کیا رول ہے۔

عدالت نے استفار کیا کہ آپ نے ابھی تک کتنے بنک اکاوئنٹ لیے؟ کتنے گواہوں کے بیانات قلمبند کیے؟ کہا گیا کہ ابھی تک کوئی کام نہیں کیا۔

تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ 45 فیصد ریکارڈ آچکا، بینک 10 سال پرانا ریکارڈ ضائع کر دیتے ہیں اس لیے مسائل کا سامنا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 جولائی تک تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔