منی لانڈرنگ کیس، مونس الہٰی سے ایف آئی اے کی 4 گھنٹے پوچھ گچھ

لاہور (92 نیوز) - ق لیگ کے رہنماء مونس الہٰی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے، ایف آئی اے نے مونس الہٰی سے24ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے 4 گھنٹے پوچھ گچھ کی۔
24 ارب روپے کی منی لانڈنگ کیس میں چودھری مونس الہٰی ایف آئی اے آفس پیش ہوئے، ایف آئی اے کی ٹیم نے 4 گھنٹے مسلم لیگ ق کے رہنماء سے پوچھ گچھ کی۔
میڈیا سے بات چیت میں مونس الہٰی نے کہا کہ بلانے کا مقصد تفتیش نہیں، میری گرفتاری تھا۔ مونس الہٰی نے کہا کہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری سوالنامے میں مونس الہٰی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو جانتے ہیں؟ رحیم یار خان شوگر مل سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ 2007 میں رحیم یار خان شوگر مل کی اجازت نامہ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ مخدوم عمر شہر یار نے شوگر ملز کا لائسنس کیسے حاصل کیا؟ کیسکیڈ اور ایکسز کمپنی سے آپ کا کیا تعلق ہے؟
مونسی الہٰی سے پوچھا گیا ہے کہ نامزد ملزم محمد خان بھٹی اور واجد خان سے کیا تعلق ہے؟ کیا 14-2013 میں رحیم یارخان کمپنی کے شیئر خریدے جانے سے آپ آگاہ ہیں؟
دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے مونس الٰہی اور دیگر ملزموں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں دو ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔