Saturday, April 20, 2024

منی بجٹ میں حکومت کو معیشت مضبوط بنانے کیلئے ووٹ دیا، پرویزالہٰی

منی بجٹ میں حکومت کو معیشت مضبوط بنانے کیلئے ووٹ دیا، پرویزالہٰی
January 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے پاکستانی امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ منی بجٹ میں حکومت کو معیشت مضبوط بنانے کیلئے ووٹ دیا، اب حکومت کے پاس اقدامات کا بہترین موقع ہے۔ 

انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی ملک سے باہر ملک کے سفیر بھی ہیں۔ خدمات کے صلہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا تاکہ اپنے لیے بہترقیادت کا چناؤ کرسکیں۔ انہوں نے کہا پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اورسیز پاکستانی نمایا ں ہیں، ملک کی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانی ماہانہ اربوں ڈالر بھیجتے ہیں۔

خورشید بھلی نے کہا چودھری شجاعت حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی میتیں مفت واپس لانے کی سہولت دیکرہم سب کا بہت بڑا مسئلہ حل کیا۔ ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سعید بھلی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔