Saturday, May 4, 2024

منی بجٹ کیخلاف اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

منی بجٹ کیخلاف اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج
January 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) منی بجٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

پی ڈی ایم کے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج میں شہباز شریف، احسن اقبال، مرتضیٰ جاوید عباسی، شاہد خاقان عباسی مظاہرین کے درمیان پہنچے۔ خواجہ آصف بھی احتجاجی مظاہرے میں پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسد بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔

جے یو آئی ف اور لیگی کارکنوں نے پارلیمنٹ کے اندر جانے کی کوشش کی، پولیس نے کارکنوں کو پارلیمنٹ کے اندر جانے سے روک دیا۔

اپوزیشن رہنماء شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا آج جو منی بجٹ آ رہا ہے یہ مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے، حکومت نے چھوٹے بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کینسر ٹی بی اور دوسرے امراض کی مشینری جو باہر سے آئے گی اس ہر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے، زرعی اجناس پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے، کاروبار ٹھپ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب حکومت کو منی بجٹ کی منظوری کا چیلنج درپیش ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتحادیوں سمیت 144 ارکان نے شرکت کی۔

قومی اسمبلی سے منی بجٹ کی منظوری کے لیے وزیرِداخلہ شیخ رشید پُرامید ہیں۔