Tuesday, April 16, 2024

منی بجٹ کی تیاری شروع، زرعی شعبے کی سبسڈی ختم کر دی جائے گی، ذرائع ایف بی آر

منی بجٹ کی تیاری شروع، زرعی شعبے کی سبسڈی ختم کر دی جائے گی، ذرائع ایف بی آر
February 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایک اور منی بجٹ کی تیاری شروع ہو گئی۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق زرعی شعبے کی باقی ماندہ سبسڈی بھی ختم کر دی جائے گی۔

حکومت نے ایک اور منی بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق نئے منی بجٹ میں کھاد، زرعی ادویات، ٹریکٹروں پر ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ سب سے بڑا اقدام ہو گا۔ زرعی شعبے کی باقی ماندہ سبسڈی بھی ختم کر دی جائے گی۔ سیلز ٹیکس کی متعلقہ چھوٹ اور مراعات بھی ختم کر دی جائیں گی۔

گزشتہ منی بجٹ کے تحت مزید ٹیکس چھوٹ ابھی ختم ہونا ہے ۔ سیلز ٹیکس میں چھوٹ کے خاتمے سے اشیا مزید مہنگی ہونگی۔ زرعی شعبے کی ٹیکس چھوٹ اور سبسڈی کے خاتمے کے ساتھ ہی خوراک پر حاصل چھوٹ بھی ختم کر دی جائے گی۔ اس شعبے میں خام مال کی امپورٹ، مقامی انڈسٹری کی پراسیسنگ، پیکنگ اور ڈسٹری بیوٹر لائنز شامل ہیں۔

فروری کے آخر تک دوسرا منی بجٹ تیار ہو جائے گا۔ مارچ ہی سے اس ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ پہلے منی بجٹ کا اطلاق 16 جنوری سے شروع ہو چکا ہے۔ 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ گزشتہ منی بجٹ کے ذریعے ختم کی گئی تھی۔ 60 فیصد اشیا پر سیلز ٹیکس چھوٹ پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔