Thursday, April 25, 2024

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ کی ایک روز کیلئے حاضری معافی کی درخواست منظور

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ کی ایک روز کیلئے حاضری معافی کی درخواست منظور
November 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - منشیات برآمدگی کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ایک روز کیلئے حاضری معافی کی درخواست منظور ہو گئی۔

 لاہور انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناءاللہ سمیت دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ خصوصی جج نے کیس پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رانا ثناءاللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ عدالت رانا ثناءاللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے اور سماعت چھبیس نومبر تک ملتوی کر دی۔