Saturday, April 20, 2024

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
June 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - منشیات برآمدگی کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور ہو گئی۔

رانا ثنااللہ پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی۔ لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے 15 کلو ہیروئن برآمدی کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں شریک ملزموں نے حاضری مکمل کروائی۔ وزیرداخلہ کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ کی بجٹ اجلاس میں شرکت لازم ہے۔ اس لئے وہ پیش نہیں ہو سکتے۔

وکلا نے استدعا کی کہ رانا ثنا اللہ کے اکاؤنٹس کھولنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیں جس پر عدالت کا کہنا تھا قانون کے مطابق پہلے منشیات برآمدگی کیس پر فیصلہ ہو گا۔ اسکے بعد اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ کرینگے۔

اس کے بعد سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔