Tuesday, May 7, 2024

منکی پاکس وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے،،، خطرناک وائرس متحدہ عرب امارات اور ارجنٹائن بھی پہنچ گیا

منکی پاکس وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے،،، خطرناک وائرس متحدہ عرب امارات اور ارجنٹائن بھی پہنچ گیا
May 28, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - منکی پاکس وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ خطرناک وائرس متحدہ عرب امارات اور ارجنٹائن بھی پہنچ گیا۔

کورونا وائرس سے ڈری ہوئی دنیا کو نئے منکی پاکس وائرس نے مزید خوف میں مبتلا کر دیا۔ منکی پاکس وائرس سے دنیا کے 22 ممالک متاثر، ڈھائی سو سے زائد کیس سامنے آ گئے۔

منکی پاکس وائرس اب متحدہ عرب امارات اور ارجنٹائن بھی پہنچ گیا۔ دونوں ملکوں میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ متاثرہ افراد دوسرے ممالک سے متحدہ عرب امارات اور ارجٹائن پہنچے تھے۔

اب تک برطانیہ  منکی پاکس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 106 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اسپین 98 کیسز کے ساتھ دوسر اور  پرتگال 74 کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکا میں بھی منکی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسرائیل، آسٹریلیا اور کینیڈا میں بھی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مغربی ممالک میں منکی پاکس کی ویکسین کی دستیابی  یقینی بنانے کیلئے اقدامات  کئے جارہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ منکی پاکس  کے  علاج کیلئے متعدد ویکسینز اور اینٹی بائیوٹک دوائیاں استعمال کی جاسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ وائرس ہم جنس پرستی سے پھیل رہا ہے اور یورپ میں ہونے والی 2 ڈانس پارٹیوں کے بعد اس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا۔