Wednesday, April 24, 2024

منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کو احتجاج مہنگا پڑگیا

منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کو احتجاج مہنگا پڑگیا
March 21, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کو احتجاج مہنگا پڑگیا۔

ارکان سندھ اسمبلی سعید اللہ آفریدی، شبیر قریشی اور شاہنواز جدون بھی احتجاج میں شریک رہے۔ پولیس کے پہنچنے پر مشتعل افراد نے منتشر کیے جانے پر پتھراؤ کیا۔

بوٹ بیسن پولیس نے پی ٹی آئی کے دو ممبران سندھ اسمبلی شاہنواز جدون اور سعید اللہ آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں دھمکیوں اور ہتک آمیز الفاظ ادا کرنے سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر کے باہر ہنگامہ آرائی میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔