Friday, April 19, 2024

منحرف ارکان نے فلور کراسنگ کی، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی، اسد عمر

منحرف ارکان نے فلور کراسنگ کی، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی، اسد عمر
April 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان نے فلور کراسنگ کی، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ ہمیں آئین کے درس دئیے جارہے ہیں، پتہ نہیں کون سی شق کی خلاف ورزی کی۔ آئین میں کہا ں لکھا ہے کہ پیسے خرچ کرکے ایم این ایز خریدے جائیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتخابات سے کیوں ڈر رہی ہے؟ نئے انتخابات ہی موجودہ صورتحال کا حل ہے، عوام کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، اُمید ہے ایسا فیصلہ کیا جائیگا جس سے انتشار نہیں پھیلے گا۔