Thursday, April 25, 2024

20 منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع

20 منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع
April 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پاس جمع کرادیا گیا۔

ریفرنس پی ٹی ائی کے چیف ویب عامر ڈوگر نے سپیکر کے حوالے کیا۔ 20 منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے اسپیکر کو بھجوایا گیا۔

ریفرنس کے متن کے مطابق منحرف ارکان پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، متعلقہ ارکان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی۔ منحرف ارکان کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے، جس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا۔

ریفرنس میں منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔