Thursday, April 18, 2024

منفرد لب و لہجہ کے نامور اردو شاعر احمد فراز کو بچھڑے 14 برس بیت گئے

منفرد لب و لہجہ کے نامور اردو شاعر احمد فراز کو بچھڑے 14 برس بیت گئے
August 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - خوبصورت اشعار کے مالک اور خوابوں کے بیوپاری ، منفرد لب و لہجہ کے نامور اردو شاعر احمد فراز کو ہم سے بچھڑے 14 برس بیت گئے۔

12 جنوری 1931ء کو کوہاٹ میں پیدا ہونے والے احمد فراز آنکھ سے تو دور ہو گئے لیکن دل سے نہیں اترے۔ انہوں نے آخری سانسوں تک دنيائے شعر و ادب پر راج کيا ۔فارغ التحصیل ہونے پر لیکچرر شپ ، ریڈیو ، لوک ورثہ ، اکادمی ادبیات اور نیشنل بک فاؤنڈیشن سمیت کئی اداروں سے وابستہ رہے۔

انہوں نے محبت کے لازوال جذبے کو نغموں ميں ڈھال کر تصوير يار کے پيکر تراشے۔ ان کی شاعری میں غم جاناں اور غم دوراں ہی نہیں۔ وہ تو ظلم و جبر اور آمریت پر بھی ٹوٹ کر برسے۔

احمد فراز کو ادبی خدمات کے اعتراف پر ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز' جبکہ دو ہزار دس میں بعد از مرگ ہلال پاکستان سے بھی نوازا گیا۔