Saturday, April 20, 2024

منچلوں نے لاہور کے شاہی قلعہ کو ریسنگ ٹریک بنا لیا

منچلوں نے لاہور کے شاہی قلعہ کو ریسنگ ٹریک بنا لیا
February 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) منچلوں نے لاہور کے شاہی قلعہ کو ریسنگ ٹریک بنالیا۔

شاہی قلعہ میں ڈرفٹنگ، پولیس خاموش تماشائی بن گئی، اسپورٹس گاڑیوں نے کمرشل شوٹنگ کے دوران ڈرفٹنگ کی۔

والڈ سٹی اتھارٹی کا کہنا ہے شوٹ کی اجازت دی گئی تھی، ڈرفٹنگ کی نہیں۔ کار ڈرفٹنگ نوٹس میں آتے ہی فوری طور پر اسے رکوا دیا گیا۔

ترجمان کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کمشنر لاہور کے دفتر نے شاہی قلعہ میں کار ڈرفٹنگ کی اجازت دی نہ ہی اس حوالے سے ہدایات دیں۔ مزید کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی ایسی تقریبات کروانے کا وسیع تجربہ ہونے کے ناطے کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے کی مجاز ہے۔

تاریخی ورثہ کی پامالی پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا، ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔