Sunday, May 5, 2024

منچھر جھیل میں کئی شگاف ڈالنے کے بعد پانی کی سطح کم ہونے لگی

منچھر جھیل میں کئی شگاف ڈالنے کے بعد پانی کی سطح کم ہونے لگی
September 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - منچھر جھیل میں کئی شگاف ڈالنے کے بعد پانی کی سطح کم ہونے لگی۔ سیلابی ریلے سے انڈس ہائی وے بدستور زیرآب ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کرم پور لنک روڈ بھی شگاف کی وجہ سے بند ہے۔ سیہون، دادو، میہڑ، خیرپور کے کئی دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ بااثر افراد کی جانب سے سیم نالوں کو کٹ لگانے کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔ پانی آنے سے خیرپور کو احمدپور سے ملانے والا روڈ بھی ڈوب گیا۔

 ادھر ضلع دادو کی بھی  کئی تحصیل زیرآب ہیں۔ سیلابی پانی کی نکاسی کا کوئی بدوبست نہیں ہو سکا۔ بے گھر ہونے والےلاکھوں مکین سڑک کنارے یا ریلیف کیمپوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ضلع جامشور کے بھی سینکڑوں دیہاتوں سے نکاسی آب کا بندوبست نہیں کیا جا سکا۔ یہاں کے ہزاروں مکین بھی سڑکوں اور ریلیف کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔