Sunday, May 19, 2024

منچھر جھیل کے سیلابی ریلے سے صورتحال خراب، سیم نالے میں کرم پور کے قریب شگاف پڑ گیا

منچھر جھیل کے سیلابی ریلے سے صورتحال خراب، سیم نالے میں کرم پور کے قریب شگاف پڑ گیا
September 8, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - منچھر جھیل کے سیلابی ریلے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ رات گئے سیم نالے میں کرم پور کے قریب 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔

سیلابی ریلا بھان کے ملحقہ دیہات میں داخل ہونے لگا۔ منچھر جھیل کےسیلابی ریلے نے ٹلٹی بھنبھا اور گرد و نواح کےدرجنوں دیہات ڈوبو دیئے۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ کا گاوں واہڑ مکمل طور پر زیر آب آ گیا۔ رکن قومی اسمبلی سکندر راہوپوٹو کا گاوں بھنبھا بھی پانی کی نذر ہو گیا۔ منچھر جھیل کے ریلے کی وجہ سے رات بھر کرم پور ،بھان، ٹلٹی بھنبھا سے ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کی۔

سیلابی پانی بھان سعیدآباد شہر کے سیم نالے سے بھی ٹکرا گیا۔ سیم نالا بھان سعیدآباد کے بند کمزور ہونے سے بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ  پہلے ہی بھان سعیدآباد  کو خالی کرنے کی وارننگ دے چکی ہے۔ رات گئے متاثرہ دیہات سے بھی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ گاڑیوں میں لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔