Wednesday, November 30, 2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری
October 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

پی ٹی آئی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس حوالے سے کیسز 19  اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں کیا یہ اسی طرح کا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ جی یہ وہی کیسز ہیں پہلے بنکنگ سرکل اب سائبر کرائم یہ انکوائری کر رہا ہے۔ نامنظور ڈاٹ کام سے فنڈنگ سے متعلق سائبر کرائم نے نئی انکوائری شروع کی ہے۔

عدالت نے پہلے سے زیر سماعت کیسز کے ساتھ درخواست کو منسلک کرتے ہوئے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔