Friday, March 29, 2024

ممنوعہ فنڈنگ کیس، تحقیقاتی اداروں کا دائرہ کار بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ

ممنوعہ فنڈنگ کیس، تحقیقاتی اداروں کا دائرہ کار بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ
August 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقاتی اداروں نے دائرہ کار بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایف آئی اے امریکہ برطانیہ سمیت ان ممالک کی کمپنیوں اورشخصیات کے بارے میں معلومات حاصل کرے گا ۔ امریکی ایف بی آئی، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور دیگر ممالک کے اداروں سے مدد کے لیے رجوع کیا  جارہا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق تحقیقات ابھی ریکارڈ اور اکائونٹس اکھٹے کرنے کے مرحلے میں ہے۔ دوسرے مرحلے میں معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔

ایف آئی اے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اکاؤٹس کی تفصیلات دینے کیلئے پہلے ہی خط لکھ چکا ہے۔