Thursday, May 2, 2024

ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی جو مؤقف دیگی شواہد کیساتھ ثابت بھی کرنا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ

ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی جو مؤقف دیگی شواہد کیساتھ ثابت بھی کرنا ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ
January 10, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی جو مؤقف دے گی اسکو شواہد کے ساتھ ثابت بھی کرنا ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوران سماعت کہا پی ٹی آئی جو مؤقف دے گی اسکو شواہد کے ساتھ ثابت بھی کرنا ہو گا۔ عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ انہیں صفائی کا موقع دیا جائے۔

مزید ریمارکس دیئے کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آ گئی اور بات ختم، ایسا نہیں ہو گا، اگر رپورٹ ہی فائنل ہے تو الیکشن کمیشن شوکاز بھی نہ دے جو کرنا ہے کر لیں۔