Tuesday, April 23, 2024

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم
February 25, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

آج دوران سماعت وکیل نعیم پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جمع کرائی، جج رخشندہ شاہین نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو پیشی کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ایف آئی اے نے عمران خان کا پولی کلینک یا پمز اسپتال سے طبی معائنہ کرانے کی استدعا کردی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اٹھارہے ہیں۔ مسئلہ آرتھوپیڈک کا ہے، رپورٹ کینسر اسپتال کی جمع کروائی گئی۔