Thursday, April 18, 2024

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج
August 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلہ، توشہ خانہ کے معاملات اور اثاثے چھپانے کے الزامات پر ضمنی انتخابات کے لئے دائر کئے گئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے۔

پیپلز پارٹی نے کراچی کی تینوں نشستوں پر چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات پر اعتراضات جمع کرادیئے، پیپلزپارٹی کے نبیل گبول نے ریٹرننگ افسر این اے 246 کو اعتراضات جمع کرائے۔

این اے 246 کے امیدوار نبیل گبول کہتے ہیں عمران خان نے اپنی کچھ جا ئیداد چھپائی، اثاثے چھپانے والا نا اہل ہو جاتا ہے۔