Thursday, April 25, 2024

ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم خود متحرک

ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم خود متحرک
February 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان خود متحرک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق  بلوچستان عوامی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ بی اے پی، پی ٹی آئی کے انضمام کی تجویز پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے آئی۔ چند ماہ قبل جی ڈی اے کو بھی پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ بی اے پی رہنماوں نے پی ٹی آئی میں انضمام کی مخالفت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق جی ڈی اے نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے سے انکار کیا تھا۔ انضمام کی تجویز کی مخالفت کے بعد جی ڈی اے کے کئی رہنماوں کو پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا۔