Thursday, April 18, 2024

ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کروا دیے جائیں، خواجہ آصف

ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کروا دیے جائیں، خواجہ آصف
May 11, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کروا دیے جائیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹر ویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا  کہ ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کروا دیے جائیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے نومبر سے پہلے نگران حکومت چلی جائے اور نئی حکومت آ جائے۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق  وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار اب انسٹی ٹیوشنلائز ہونا چاہیے۔  نئے آرمی چیف کی تعیناتی  میرٹ پر ہو گی ۔ اگرفہرست میں  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام ہوا تو غور کیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے  سابق وزیراعظم  عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا عمران خان  اپنے سیاسی مقاصد کے لیے مرضی کا آرمی چیف چاہتے تھے۔

وزیر  دفاع   خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوج کا ایک تقدس ہے اور یہ پبلک ڈومین میں موضوع بحث نہیں بننا چاہیے اور وہ پارٹی کی سطح پر یہ کہتے ہیں کہ نام نہ لیے جائیں۔