Saturday, April 20, 2024

ملزم نوید کے وکیل کی پریس کانفرنس کا اہتمام کس نے کیا؟ فواد چودھری

ملزم نوید کے وکیل کی پریس کانفرنس کا اہتمام کس نے کیا؟ فواد چودھری
January 5, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے ملزم نوید کے وکیل کی پریس کانفرنس کا اہتمام کس نے کیا؟

جمعرات کو اپنے ٹویٹ پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کس کے دباؤ پر میاں داؤد نامی نامعلوم وکیل کی پریس کانفرنس دکھائی گئی؟ ایسے کام کریں گے تو شبہات میں اور اضافہ ہوگا۔

ایک اور ٹویٹ میں فواد چودھری نے لکھا ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے،، پی ٹی آئی کے کارکنان الیکشن کی تیاری کریں، عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔