اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ملیکہ بخاری، جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔
جمشید چیمہ نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی، سیاست سے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں عمران خان نے جو بیانیہ بنایا نو مئی کے واقعات اس کا ردعمل ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے بھی پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے اور پارٹی سے "خود کو دور" کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سینیٹر عبد القادر نے پی ٹی آئی سے اظہارلاتعلقی کردیا، رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی۔
سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق آج اہم نیوز کانفرنس کریں گی۔