Saturday, September 21, 2024

ملتان ٹیسٹ کا پہلا روز، انگلینڈ 281 رنز پر آؤٹ، پاکستان کے 2 وکٹ پر 107 رنز

ملتان ٹیسٹ کا پہلا روز، انگلینڈ 281 رنز پر آؤٹ، پاکستان کے 2 وکٹ پر 107 رنز
December 9, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم 281 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 107 رنز بنالیے۔

میچ کے پہلے روز پاکستانی اسپنر انگلش بلے بازوں پر ٹوٹ پڑے، پوری مہمان ٹیم دو سو اکیاسی رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ پہلا دن ڈیبیو کرنے والے لیگ سپنر ابرار احمد کے نام رہا۔ سات انگلش بلے بازوں کو پویلین بھجوایا، زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60 رنز بناکرنمایاں رہے۔

جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹ پر 107 رنز بنالیے۔ کپتان بابر اعظم 61 جبکہ شکیل سعود 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ اوپنر امام الحق صفر جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 174 رنز درکار ہیں۔