ملتان سلطانز کی فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل ایٹ پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر

راولپنڈی (92 نیوز) - ملتان سلطانز سے شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل ایٹ پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے ہرا دیا۔ ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کا سب سے بڑا 262 رنز کا مجموعہ جوڑا۔ ملتان سلطانز کے ہی عثمان خان نے 36 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز کی ٹیم پاکستان سپرلیگ پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔