Saturday, April 20, 2024

ملتان نے بلاول اور زرداری کی کرپشن مسترد کردی، شاہ محمود قریشی

ملتان نے بلاول اور زرداری کی کرپشن مسترد کردی، شاہ محمود قریشی
March 4, 2022 ویب ڈیسک

ٹنڈو محمد خان (92 نیوز) - وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ملتان نے بلاول اور زرداری کی کرپشن مسترد کردی۔

ٹنڈو محمد خان میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب میں انہوں نے کہا پیپلزپارٹی جناح ٹاؤن میں جلسہ گاہ نہ کر سکی، کم لوگوں کی وجہ سے بائی پاس پر جلسہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کے چھوٹے چھوٹے جلسوں سے تبدیلی نہیں آنے والی، پیپلزپارٹی والے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین ملک میں بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیرخارجہ بولے کہ اقتدار اور احتساب سے بچنے کیلئے سارا ناٹک رچایا جارہا ہے، اچھی فلم تو 3 بار بھی دیکھی جاسکتی ہے، پیپلز پارٹی کی فلم تو لوگ 5 بار دیکھ چکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2023 کا انتظار کریں تاریکی مٹ جائے گی، سندھ متحد و یکجا ہوگا تیر ٹوٹ جائے گا۔ کہا کہ تیر نے بہت سے ارمانوں کو زخمی کردیا ہے، ایمان کی ڈھال لیکر میدان میں اترے ہیں۔ زخمی دل پر مرہم رکھنے کا آغاز ہے، سندھ سے بدحالی لاقانونیت سے نجات ملے گی۔