Thursday, May 2, 2024

ملتان میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے انسداد پولیو مہم کا ہدف حاصل

ملتان میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے انسداد پولیو مہم کا ہدف حاصل
March 5, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - ملتان میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے انسداد پولیو مہم کا ہدف حاصل کر لیا گیا۔ پانچ روزہ مہم کے دوران 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

شہر اولیاء میں کامیابی سے انسداد پولیو مہم کا ہدف حاصل کر لیا گیا ، پانچ روزہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کی 2 ہزار 991 ٹیمیں متحرک رہیں جبکہ عوامی مقامات پر بھی پولیو ورکرز موجود رہے۔

محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو امید ہے کہ جلد ملک سے پولیو جیسے مہلک مرض کا خاتمہ ہوگا۔