Thursday, April 18, 2024

ملتان، موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 20 افراد جھلس کر دم توڑ گئے

ملتان، موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 20 افراد جھلس کر دم توڑ گئے
August 16, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) – ملتان میں موٹروے پر جلال پور پیروالا کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 20 افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس لاہور سے کراچی جاتے ہوئے آئل ٹینکر سے پیچھے سے جا ٹکراگئی۔ تصادم کے بعد بس اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 20 افراد جھلس کر دم توڑ گئے، 6 کو زندہ نکال لیا گیا۔ بس کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے موٹر وے ایم فائیو پر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کہتے ہیں اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشکبار ہے، پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔