Thursday, March 28, 2024

ملتان اور بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں یوریا کھاد کا بحران جاری

ملتان اور بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں یوریا کھاد کا بحران جاری
January 16, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) ملتان اور بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں یوریا کھاد کا بحران جاری ہے ، یوریا کھاد نہ ملنے پر کسانوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے جبکہ سیل پوائنٹس پر لڑائی جھگڑے اور دھکم پیل کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے کسانوں کے لبوں پر ایک ہی شکوہ ہے کہ یوریا کھاد نہیں مل رہی، تبھی تو کسان لمبی لائنوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں، تاہم کاشتکاروں کو ضرورت کے مطابق کھاد نہ ملنے پر مہنگے داموں بلیک میں کھاد خریدنا پڑ رہی ہے۔

یوریا کھاد نہ ملنے پر بہاولپور، احمد پور شرقیہ اور جلال پور پیر والا میں کاشتکاروں نے احتجاج بھی کیا جبکہ کھاد کی غیر منصفانہ تقسیم پر کاشتکار آپس میں لڑتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کی فراہمی کا طریقہ کار آسان بنایا جائے تاکہ وہ دوسرے پانی کے ساتھ گندم کی فصل کو کھاد بھی ڈال سکیں۔