Friday, April 26, 2024

ملعون سلمان رشدی کیساتھ جو ہوا، یہ اسکے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے، پرویز الہٰی

ملعون سلمان رشدی کیساتھ جو ہوا، یہ اسکے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے، پرویز الہٰی
August 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے ملعون سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا، یہ اس کے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے۔ 

ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ شان رسالت میں گستاخی ہر مسلمان کے لیے ناقابل برداشت ہے، ملعون کی ناپاک جسارت نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا۔

انہون نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ آزادی اظہار کی آڑ میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں۔