Sunday, September 25, 2022

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت لڑاکا طیاروں کے دو اسکواڈرن پاک فضائیہ میں شامل ہونگے

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت لڑاکا طیاروں کے دو اسکواڈرن پاک فضائیہ میں شامل ہونگے
February 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہے، ذرائع کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت لڑاکا طیاروں کے دواسکواڈرن شامل ہوں گے۔

آئندہ ماہ تاریخی تقریب منعقد کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کے بطور مہمان خصوصی شرکت کا امکان ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر اورجے 10 طیارے پاک فضائیہ میں باضابطہ شامل کیے جائیں گے۔

جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 طیارے اس وقت فلائٹ ٹیسٹ سمیت جانچ کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں۔ دو مختلف لیکن انتہائی مہلک لڑاکا جہازوں کی فضائی بیڑے میں شمولیت سے ملکی دفاع کئی گنا مضبوط ہو گا۔