Wednesday, April 24, 2024

ملکی سیاست کو اشارے اور ٹیلی فون خراب کرتے ہیں، رانا ثناءاللہ

ملکی سیاست کو اشارے اور ٹیلی فون خراب کرتے ہیں، رانا ثناءاللہ
February 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست کو اشارے اور ٹیلی فون خراب کرتے ہیں۔

 لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا پی ٹی آئی کے ممبران اور اتحادی نواز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ حکومت نے اسمبلیاں توڑنے کا ذہن بنا کر رکھا ہے۔ پری نوٹیفکیشن بھی سائن کر دیا گیا۔ متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں نے تجاویز نواز شریف کے سامنے رکھ دی ہے۔ تحریک انصاف کے کئی لوگ بھی نواز شریف کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ بولے اگلے الیکشن میں ووٹ کو عزت ملے گی۔ مسلم لیگ ن نے اپنا ہوم ورک مکمل کر کے نواز شریف صاحب کو پیش کر دیا ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے فیصلے اللہ کے حکم سے نواز شریف کریں گے۔ فون آنے اور اشارے آنے بند ہو گئے ہیں۔ نواز شریف کا بیانیہ اور موقف کامیاب نظر آ رہا ہے۔ نواز شریف کا بیانیہ تھا کہ سیاست سیاستدانوں کو کرنی چاہیے۔ ٹیلیفونوں اور اشاروں سے سیاست نہیں ہوتی۔