Thursday, April 25, 2024

ملکی سلامتی سیاست اور اقتدار سے زیادہ اہم ہے، شیخ رشید

ملکی سلامتی سیاست اور اقتدار سے زیادہ اہم ہے، شیخ رشید
August 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ملکی سلامتی سیاست اور اقتدار سے زیادہ اہم ہے۔

شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہو گا۔ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ خوری اور دہشت گردی کا آغاز انکی سیاست کو دفن کر دے گا۔